بزم گوجری، پاکستان

گوجری زبان کو فروغ دینے، گوجری کے تاریخی ورثے کو تحفظ دینے اور زبان و ادب کے فروغ دینا بزم گوجری، پاکستان کا بنیادی مقصد ہے۔ اس منزل کے حصول کے لیے درج ذیل لائحہ عمل طے کیا گیا ہے۔
اغراض و مقاصد
۱۔ گوجری زبان کی ترویج و اشاعت۔
۲:۔ گوجری ادیبوں اور شعراءکے مابین مربوط رابطہ۔
۳۔ گوجری پبلیکشنگ ادارے کا قیام۔
۴۔ گوجری شعراءاور ادیبوں کے فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کرنا۔
۵۔گوجری زبان پرہونے والے ادب اور تاریخ پر کام کرنے والے افراد اور اداروں کے درمیان موثر رابطے کا نظام وضع کرنا۔
حکمت عملی:
۱۔ ماہانہ ادبی نشستوں کا اہتمام کرنا (آزادکشمیر کے علاوہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں گوجری ادبی مجالس کا قیام)
۲۔گوجری زبان میں لکھے گئے مواد کو زیور طباعت سے آراستہ کرنا،انٹرنیٹ ،رسائل، جرائد اور اخبارات میں زیادہ سے زیادہ مواد کی اشاعت کو ممکن بنانا۔
۳۔ نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کی نگارشات کی اصلاح و طباعت۔
۴۔ نوجوان نسل کو گوجری ادب سے روشناس کروانے کے لیے سیمینارز، کانفرنسز، مشاعروں اور ادبی مجالس کا قیام۔
۵۔ تعلیمی اداروں اور پبلک لائبریریوں میں گوجری کارنر کا قیام اور کتب کی فراہمی۔
۶۔ ذرائع ابلاغ باالخصوص الیکٹرانک میڈیا میں زیادہ سے زیادہ وقت حاصل کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کرنا۔
۷۔ گوجری ادب کی تاریخ مرتب کرنا او ر اہل قلم کے حالات زندگی اور ادبی خدمات کو مرتب کرنا۔
۸۔ گوجری زبان میں مضمون نویسی، نظم، غزل، لوک گیت، حمد اور نعت کے مقابلے کا اہتمام کرنا۔
کارکردگی:
٭ بزم گوجری کے زیر اہتمام دو کتب کی اشاعت ہو چکی ہے۔
٭ اکادمی ادبیات کے ساتھ رجسٹریشن کروائی گئی ہے۔
٭ ایک روزہ قومی گوجری کانفرنس اپریل ۵۱۰۲ءمیں منعقد کی گئی۔
٭ دو ٹی وی اور دو ریڈیو مشاعروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
٭ اسلام آباد، بالاکوٹ، مظفر آباد، ڈڈیال میں مشاعروں کا اہتمام کیا گیا۔
٭ جموں سے تشریف لائے ہوئے گوجری افسانہ نگار چوہدری امین قمر کے اعزاز میں ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
٭ بزم گوجری کی ممبرسازی کی گئی۔
عہدیداران
سرپرست اعلیٰ: بابائے رانا فضل حسین راجوروی، راجہ نصراللہ خان ناصر، کریم اللہ قریشی
صدر۔ عبدالرشید چوہدری نائب صدور: مخلص وجدانی، رفیق شاہد، سرور رانا، پروفیسر محمد اکرم بانٹھ،قاری محمد یوسف سیفی، مفتی محمد ادریس ولی، غلام عباس پوڑ
سیکرٹری جنرل محمد حنیف چوہدری، ایڈیشنل سیکرٹری جاویدسحرسیکرٹری اطلاعات حافظ حسیب شبیر فنانس سیکرٹری چوہدری محمد شفیق

”بزم گوجری“ کے مرکزی عہدیداران کی ذمہ داریاں ذیل میں درج ہیں۔

صدر…. چوہدری عبد الرشید صاحب
۱۔ تنظیمی سرگرمیوں میں باقاعدگی لانی
۲۔ راولپنڈی/اسلام آباد میں موجود مرکزی عہدیداروں کاماہانہ اجلاس منعقد کرنا اور کارکردگی کا جائزہ لینا
۳۔ جملہ مرکزی عہدیداروں کا سہ ماہی اجلاس منعقد کرنا
۴۔ مرکزی عہدیداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کے ان کی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں راہنمائی کرنا
۵۔ ہزارہ ڈویژن، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت، کراچی، لاہور اور کوئٹہ میں تنظیم سازی کے لےے رابطے کرنا اور ماہانہ بنیادوں پر پیش رفت کرنا
۶۔ مجموعی تنظیمی کارکردگی کی نگرانی کرنا اور طے شدہ اہداف حاصل کرنا
سیکرٹری جنرل…. محمد حنیف چوہدری
۱۔ جملہ امور میں صدر صاحب کی معاونت کرنا
۲۔ جملہ شعبہ جات کے لیے طے شدہ اہداف کے حصول کے لیے عہدیدارران سے ہفتہ وار فالواپ کرنا، کسی مشکل کی صورت میں راہنمائی کرنا
۳۔ تنظیمی سرگرمیوں کا شیڈول مرتب کرنا اور ان کو باقاعدہ بنانا۔
۴۔ تنظیمی ریکارڈ مرتب کرنا اور محفوظ رکھنا
۵۔ تنظیمی یونٹوں کا قیام ، راہنمائی اور کارکردگی کو موثر بنانا
۶۔ بین الاقوامی سطح پر بزم گوجری کے لیے معاونین تلاش کرنا
۷ ۔ درج ذیل اداروں سے رابطہ رکھنا اور بہتر تعلقات کار بنانا
الف۔ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس
ب۔ لوک ورثہ
ج۔ علامہ اقبال یونیورسٹی (علاقی زبانوں کے شعبے)
د۔ اکادمی ادبیات، پاکستان
ر۔ کشمیر کلچرل اکیڈمی،مظفر آباد
س۔ ریڈیو پاکستان، پی ٹی وی اور نجی نشریاتی اداروں سے روابط رکھنا
سنیئرنائب صدر….مخلص وجدانی صاحب
ذمہ داریاں
۱۔مظفرآباد ڈویژن میں تنظیم سازی (اضلاع کی بنیاد پر) ، ان کی راہنمائی اور کارکردگی کو بہتر بنانا۔
۲۔ ریڈیو مظفرآباد اور کشمیر ٹی وی میں جاری پروگرامات کو بہتر بنانے کی حکمت عملی تیار کرنا اور میڈیا پر بہتر نمائندگی حاصل کرنے کی کوشش کرنا۔
۳۔ مظفرآباد ڈویژن کے گوجری شعراءو ادباءسے روابط رکھنا اور انہیں ممبر بنانا
۴۔ مظفرآباد ڈویژن کی دیگر ادبی تنظیموں سے روابط رکھنا اور نمائندگی کرنا

نائب صدر…. محمد رفیق شاہد
ذمہ داریاں
۱۔ ویب سائٹ پر شعبہ بزم گوجری کی ادارت
۲۔ گوجری اہل قلم کا تعارف مرتب کرنا
۳۔ سہ ماہی ”گوجرادب“ کی ادارت
۴۔ اہل قلم سے روابط رکھنا
۵۔ اطلاعات و نشریات شعبے کے نگرانی
۶۔ بلاگ، ویب سائٹس اور فیس بک پر مواد کی اشاعت، اپ ڈیٹ اور مزید اقدامات تجویز کرنا
۷۔ اخبارات و جرائد سے رابط رکھنا اور گوجری مواد کی اشاعت کا اہتمام کرنا۔

نائب صدر…. محمد اکرم بانٹھ صاحب
ذمہ داریاں
۱۔ گوجری شعراءو ادباءسے روابط رکھنا ، ان کی ڈائریکٹری مرتب کرنا اور انہیں تنظیم کا ممبر بنانا
۲۔ گوجری ادب پر تحقیق اور اشاعت کا اہتمام کرنا
۳۔ حکومت آزادکشمیر کے اداروں سے روابط بڑھانا اور تنظیم کا ان الحاق کروانا
۴۔ ضلع کوٹلی میں بزم گوجری کا ذیلی یونٹ قائم کرنا اور اس کو مناسب راہنمائی فراہم کرنا

نائب صدر…. غلام سرور راناصاحب
ذمہ داریاں
۱۔میرپور اور بھمبرمیں تنظیم سازی (اضلاع کی بنیاد پر) ، ان کی راہنمائی اور کارکردگی کو بہتر بنانا۔
۲۔ ریڈیو میرپور میں جاری پروگرامات کو بہتر بنانے کی حکمت عملی تیار کرنا اور میڈیا پر بہتر نمائندگی حاصل کرنے کی کوشش کرنا۔
۳۔ میرپور اور بھمبر کے گوجری شعراءو ادباءسے روابط رکھنا اور انہیں ممبر بنانا
۴۔ میرپور کی دیگر ادبی تنظیموں سے روابط رکھنا اور نمائندگی کرنا

ایڈیشنل سیکرٹری جنرل…. …. جاوید سحر صاحب
ذمہ داریاں
۱۔ الیکٹرانک میڈیا (ریڈیو پاکستان، ریڈیو تراڑکھل، ایف ایم، اور ٹی وی چینلز) میں جاری پروگرامات کو موثربنوانا اور مزید نمائندگی حاصل کرنے کے لیے اقدامات کرنا
۲۔ چھوٹے ٹی وی چینلز سے گوجری زبان کی نشریات کے لیے وقت حاصل کرنا
۳۔ آڈیو اور ویڈیو میٹریل پر مشتمل لائبریری کا قیام
۴۔ پروگرامات کی آڈیو اور ویڈیو کوریج کرنا، لائبریری کاپی تیارکرنا اور مارکیٹ کے لیے سی ڈیز کی تیاری اور فراہمی
۵۔ پرنٹ میڈیا ، اخبارات میں کوریج اور ادبی ایڈیشنز میں رپورٹس اور ادبی مواد کی اشاعت کا اہتمام کرنا

منصوبہ عمل 2014-15
ادبی سرگرمیاں
۱۔ گوجری زبان آزادکشمیر، ہزارہ ڈویژن ،مالاکنڈ ڈویژن اور شمالی علاقہ جات میں کثرت سے بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ ان کے علاوہ کراچی اور لاہور میں ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے گوجری کے شائقین کی بڑی تعداد آباد ہے۔ پہلے مرحلے پر چار بنیادی یونٹوں ( آزادکشمیر، ہزارہ ڈویژن ،مالاکنڈ ڈویژن اور شمالی علاقہ جات) میں تنظیم سازی مکمل کی جائے گی اور ادبی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا۔ یہ کام جون 2015 تک مکمل کرنا ہوگا۔
۲۔ دوسرے مرحلے پر لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں تنظیم سازی اور ادبی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا، یہ کام جون 2016 تک مکمل کرنا ہوگا۔
۳۔ ابتدائی طور پر راولپنڈی/اسلام آباد، میرپور، مظفرآباد، کوٹلی اور عباس پور میں ادبی نشستوں کا اہتمام ماہانہ ہوگا۔ہر ماہ کے لیے نئے اہداف طے کیے جائیں گے۔ نئے لکھنے والوں کو خصوصیت سے شامل کیا جائے گا اور گوجری ادب سے دلچسپی رکھنے والے احباب کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
۴۔ موسم کے مطابق پانچوں مقامات پر سال میں ایک مشاعرے کا اہتمام کیا جائے گا۔
۵۔ ہر مقام پر پہلی سہ ماہی میں کم از کم ۰۲اور سال میں ۰۵ ایگزیکٹو ممبر بنائے جائیں گے
۶۔ بھمبر، راولاکوٹ، تراڑکھل، باغ، فارورڈ کہوٹہ، نیلم اور ہٹیاں میں سال میں کم از کم ایک ادبی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔
۷۔ ہزارہ ڈویژن (ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ اور بٹگرام )میں سال میں کم از کم ایک مشاعرے کا اہتمام ہوگا۔
۸۔ مالاکنڈ ڈویژن (اضلاع لوئر دیر، اپر دیر، شانگلہ، بونیر، سوات اور چترال)میں سال میں کم از کم ایک مشاعرے کا اہتمام کرنا۔
۹۔ ہزارہ ڈویژن اور مالاکنڈ ڈویژن کی سطح پر ادبی تنظیم کا ذیلی یونٹ قائم کرنا، جسے بتدریج ضلعی سطح پر لے جانا
۰۱۔ لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں بزم گوجری کی شاخیں قائم کرنا اور سالانہ مشاعرے کا اہتمام کرنا
۱۱۔ آزادکشمیر، ہزارہ ڈویژن اور مالاکنڈ ڈویژن کے مقامی اخبارات اور ریڈیو سٹیشنز میں گوجری کی موثر نمائندگی حاصل کرنا۔