تعلیم کا میدان تو بہت وسیع ہے، تاہم ابتدائی مرحلے پر درج ذیل عنوانات کے تحت کام کا آغاز کیا جارہا ہے۔ ہم نے مقاصد عظیم اور اہداف قابل عمل طے کیے ہیں، تاکہ یہ حاصل بھی ہوسکیں اور نتیجہ خیز بھی ہوں، ایسا نہ ہوکہ سب کچھ تج دینے کے باوجود نتائج حاصل نہ ہوسکیں۔
۱۔ یتیم اور بے سہارا طلبہ و طالبات کے لیے سکالرشپ
ہونہار طلبہ و طالبات کو خیراتی اداروں، NGOs اور برادری کے مخیر حضرات کے تعاون سے تعلیمی وظائف کا اہتمام کرنا تاکہ مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے قوم کے یہ تابندہ ستارے بے نور نہ رہ جائیں۔اس شعبہ کے تحت خیراتی اداروں سے رابطہ کرلیا گیا ہے اور مستحق طلبہ وطالبات کا ڈیٹا بھی جمع کیا جارہا ہے۔
2۔ ۔ سٹوڈینٹ کیرئیر کونسلنگ
طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں راہنمائی اور مستقبل کے لیے شعبہ جات کے انتخاب کے لیے یونیورسٹی، کالجز کے پروفیسرز اور دیگر پروفیشنلز پر مشتمل ورکنگ گروپ ڈاکٹر عابد ریاض کی سربراہی میں قائم کر دیا گیا ہے، جو طلبہ کو مستقل طور پر راہنمائی فراہم کرے گا۔ اس شعبہ میں مزید احباب کی ضرورت ہے، جو احباب شامل ہونا چاہیں انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔
3۔۔ ٹیلنٹ ایوارڈ 2014
طلبہ و طالبات کو تعلیم میدان میں سرگرم عمل رکھنے اور بہتر سے بہتر نتائج حاصل کرنے کا شوق پیداکرنے کے لیے ہرسال امتحانات میں بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو ہرسال ٹیلنٹ ایوارڈ دئے جائیں گے۔ جن سے ان طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی ہو گی اور دوسروں میں آگے بڑھنے کی جستجو پیدا ہوگی۔
4۔ بیرون ملک اعلی تعلیم (Study Abroad)
برادری کے طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک جانے کے لیے مناسب راہنمائی، بین الاقوامی خیراتی اداروں سے سکالرشپ کے حصول ، تعلیمی اداروں میں داخلے اور بیرون ملک درپیش دیگرمسائل میں معاونت کے لیے انجنیئرشاہد چوہدری کی سربراہی میں ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے ابتدائی کام شروع کردیا ہے۔ ان شاء اللہ یہ شعبہ طلبہ وطالبات کو بہترین خدمات فراہم کرے گا۔

DSC_0180

DSC_0114

DSC_0064 - Copy - Copy